ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار اور سرسی میں 2 سے 4 نومبر کو ہوگا ضلعی سطح پربدعنوانی کے خلاف بیداری ہفتہ

کاروار اور سرسی میں 2 سے 4 نومبر کو ہوگا ضلعی سطح پربدعنوانی کے خلاف بیداری ہفتہ

Mon, 30 Oct 2017 23:01:54    S.O. News Service

کاروار 30؍اکتوبر (ایس او نیوز)ڈسٹرکٹ اینٹی کرپشن بیوریو ضلع شمالی کینر اکی جانب سے بدعنوانیوں(کرپشن) کے خلاف بیداری ہفتہ منایا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں ضلع کے مختلف مقامات پر 2 سے 4نومبر تک پروگرام منائے جائیں گے۔

اینٹی کرپشن بیوریو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق2نومبر کو دوپہر 3بجے اُلوی چِنّا کیشن سبھا بھون میں، 3نومبر کو سرسی ماری کمباپی یو کالج میں صبح 9بجے کالج کے طلبہ کے لئے اور شام 4بجے ہائی اسکول طلبہ کے لئے،4نومبرکو کاروار سینٹ جوزیف کالج ہال میں صبح 9بجے کالج کے طلبہ کے لئے اورشام 4بجے ہائی اسکول طلبہ کے لئے بدعنوانی پر قابو پانے سے متعلق خطابات ہونگے اوربیداری پیدا کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔


Share: